فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)سٹی کے ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں(ن)لیگ روز بروز مزید فعال ہورہی ہے۔ ملک سے مہنگائی، ہے روزگاری، لاقانونیت کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔ ملکی تعمیر و ترقی کی جدو جہد میں ن لیگ سرگرم عمل ہے۔ میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ قوم کو ریلیف دیا ان کی قیادت میں وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کو 24 کروڑ عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے ، مہنگائی کی شرح میں کمی اور بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف اور پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے وزیر اعلی مریم نواز شریف دن رات کوشاں ہیں۔




