فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سالانہ مجالس عزا و جلوس (دو روزہ سالانہ قدیمی) بسلسلہ چہلم نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسین علیہ السلام مرکزی مسجد و امام بارگاہ آستانہ حیدر کرار ستیانہ روڈ غازی آباد نزد سلیمی چوک میں انعقاد ہوا جس میں شہنشاہ خطابت علامہ سید محسن رضا کاظمی آف سیالکوٹ’خطیب عالم اسلام علامہ اسد رضا جوہری آف کراچی و دیگر نامور ذاکرین نے خطاب کیا جس میں فضائل و مصائب اہل بیت بیان کئے گئے ۔ مجلس کے اختتام پر شبہیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا جو اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا مین بازار سہیل آباد میں داخل ہو ااور برمکان ملک اظہر اعوان گلی نمبر4اور گلی نمبر3برمکان سید ظفر علی زیدی سے شبہہ ذوالجناح کی زیارت کرواکر اپنے منزل برمکان سید کوثر حسین بخاری (مرحوم ) اختتام پزیر ہوا ۔ مجلس اور جلوس میں عزادارا ن امام حسین نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے پرسہ مظلوم کربلا دیا ۔ صدر سید اسلم حسین نقوی ‘جنرل سیکرٹری سید دلشاد حسین بخاری و اراکین مرکزی انجمن امام بارگاہ آستانہ حیدر کرار ستیانہ روڈسلیمی چوک ستیانہ روڈ نے مجلس عزا کے انعقاد پر بہترین تعاون کرنے پر ایس ایچ ا و تھانہ بٹالہ کالونی ‘ایس پی اقبال ٹائون ‘ آر پی او فیصل آباد سمیت تمام ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈی سی او فیصل آباد’ ایم ڈی واسا’چیف فیسکو ‘ریسکیو 1122’ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد و دیگر تمام سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں آئندہ بھی ہمارے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔




