گوجرہ(نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے معروف عالم دین مولانا ناصر مدنی نے کہاہے کہ نوجوان نسل کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی بھی اشد ضرورت ہے۔نوجوان موبائل اور سوشل میڈیا کے گریز کریں تاکہ ان کی زندگیوں کورب کریم کے احکامات اور اس کے پیارے نبی ۖ کی سیرت پر عمل پیرا ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر 245گ ب تلونڈی میں اصلاح ومعاشرہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس کی صدارت حافظ اقبال چوہدری نے کی جبکہ مہمانان خصوصی مرکزی انجمن تاجران گوجرہ کے صدر چوہدری منصوراحمد بھنگو،مولانا عبدالقادر عثمان ،میاں محمد افضل اور محمد ریاض چوہدری بھی موجود تھے۔اس موقع پر مولانا انعام الحق فاروقی اور مولانا شہباز ربانی نے بھی خطاب کیا۔مولانا ناصر مدنی نے کہاکہ عصر حاضر میں کامیاب زندگی گزارنے کیلئے قرآنی تعلیمات پر عمل کر نا بے حد ضروری ہے۔اگر ہم قرآنی تعلیمات سے استفادہ کریں توتمام مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 15نومبرکو مینار پاکستان لاہورمیں منعقدہ ہو نے والی اہلحدیث کانفرنس میںشر کت کیلئے رابطہ مہم شروع کر دیں اور قافلوں کی شکل میں کانفرنس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔کانفرنس میں امام کعبہ اور امام مسجد نبویۖ کی خصوصی شرکت ہو گی۔




