فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی قیادت میں ای لائبریری اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپار ٹمنٹ فیصل آباد کے اشتراک سے نوجوانوں کا سال 2026 کے بینر تلے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی اور اس کے استعمال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت (AI)پرمنعقدہ سیمینار میں AIکی وضاحت کی، بشمول مشین لرننگ، روبوٹکس اور آٹومیشن کے بارے میں لیکچر دیا گیا۔شرکاء کو بتایا کہ اے آئی کس طرح تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، زراعت، کاروبار اور دیگر بہت سے شعبوں کو تبدیل کر رہا ہے۔ سیمینار میں AIکو ذمہ داری سے استعمال کرنے اور مستقبل کے لئے ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔شرکاء کو مصنوعی ذہانت کے ذریعہ پیش کردہ مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی گئی۔سٹی ٹریفک پولیس سے ڈاکٹر مبشر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال ڈاکٹر طارق مرزا ودیگر ماہرین نے لیکچرز دیئے۔




