نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان آباد کرنا خوش آئند ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سکینڈری 202گٹی میں اقرا اسلامیہ سائیکلنگ اکیڈمی کے لیے سیکرٹری ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن حاجی غلام رسول انصاری کی جانب سے کی جانیوالی فنڈنگ سے سائیکلنگ ٹریک اور کمرے کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے حاجی غلام رسول انصاری سیکرٹری ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد،پرنسپل ڈاکٹر شوکت علی طاہر گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول 202گٹی فیصل آباد اور نائب صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن صدر ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد خادم حسین کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میں نوجوان نسل کیلئے اس طرح کی کھیلوں کیلئے میدان آباد کرنا خوش آئند بات ہے، حاجی غلام رسول انصاری ایک درویش انسان ہیں،انہوں نے سپورٹس کے فروغ کے لئے جو اقدام کیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں،تقریب میں سید منظر فرید شاہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر، لائنز عبدلرحمان پی ڈی جی ایم جے ایف چیئرمین سائیکلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد، خالد محمود اطہر سپورٹس انچارج سکول حاضہ،چوہدری علی احمد ظفر سماجی کارکن، فنائن سیکرٹری عرفان عسکری، محمد ظفر نمبر دار، میاں امجد، رانا راشد علی، حاجی محمد صدیق، آفاق غنی، نشا خالد سائیکلنگ کوچ، علی اکبر سائیکلنگ کوچ، محمد حسنین، محمد آصف کرکٹ کوچ، کاشف علی ہاکی کوچ، علی حسن، ڈاکٹر شفیق، کامران، اقرا ناز نیشنل چیمپئن اور گولڈ میڈلسٹ نے خصوصی شرکت فرمائی، تقریب کے اختتام پر مہمان گرامی نے اپنے دستہ مبارک سے اینٹیں رکھ کے کمرہ کی بنیاد رکھی اور ملکی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں