نوجوان نے خود کو گولی مار کر اور خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے خود کو گولیاں مار کر اور خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی گلی نمبر8 کے 35سالہ نوجوان رضوان ولد اسلم حالات سے دل برداشتہ ہو کر کمرہ میں جا کر خود کو گولی مار دی، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ نے کمرہ میں جا کر دیکھا تو رضوان خون میں لت پت پڑا تھا جس کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا، پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی جبکہ سمندری کی رہاشی 32سالہ بشیراں بی بی زوجہ اقدس نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں