فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیسکو ملازم نے دوست کے بیٹے کو محکمہ میں بھرتی کروانے کا جھانسہ دیکر 8لاکھ ہتھیا لئے’ بھرتی کروایا نہ ہی رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا’ 202 رب گٹی کے رہائشی عارف محمود نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم شبیر حسین جو کہ فیسکو میں ڈرائیور ہے، اس کے پاس آیا محکمہ میں کلرک کی آسامیاں آئیں ہیں اس کے بیٹے کو نوکری پر لگوا دیتا ہوں اور گواہوں کی موجودگی میں فیسکو میں کلرک بھرتی کروانے کیلئے 8لاکھ کی رقم حاصل کی اور حسب وعدہ محکمہ میں بھرتی نہ کروایا جب کچھ وقت گزرنے پر بازپرس کی تو وہ لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گیا اور رقم کا مطالبہ کیا تو ٹال مٹول سے کام لینے لگا۔ بعدازاں رقم کے بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔




