فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میا ں عبدالمنان نے کہاہے کہ نورین نیاز ی کابیان پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کادیاہواسبق ہے۔ معرکہ حق ایک تاریخی کامیابی ہے جسے دنیابھرمیں تسلیم کیا گیا، جب اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوتی ہے اس وقت پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف گھٹیا بیانیہ کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ نورین نیازی کابیان پاکستان کی عزت وقار کے منافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے راستے میں خود کانٹے اور ٹکرا کی سیاست کرتی ہے اس سے بانی باہر نہیں آ سکتے ہیں قوم اورملک کے دفاع کے لیے جان کے نزرانے پیش کرنے والوں کابیانیہ نہیں چل سکتا۔عسکری اور حکومتی قیادت کے کردارسے دنیابھرمیں پاکستان کاوقار بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقتدارسے گرنے والے اخلاق سے بھی گرچکے ہیں ان کاہدف پاکستان کوبدنام کرناہے۔




