فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مویشی منڈی خانوآنہ میں نوسربازوں کا گروہ بیوپاری سے لاکھوں روپے مالیت کے تین بچھڑے لے اُڑا’ بیوپاری بشارت کا کہنا ہے کہ نوسربازوں نے قربانی کے جانوروں کی ڈیل کرتے ہوئے تین بچھڑے حاصل کئے اور رقم ادا کئے بغیر فرار ہو گئے۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے نوسر باز موکھا وغیرہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔




