نوسرباز نے کولگیٹ کمپنی کا نمائندہ بن کر خاتون کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نو سر باز کولگیٹ کمپنی کا نمائندہ بن کر خاتون سے لاکھوں کے زیورات، نقدی لوٹ کر فرار ہو گیا،تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ امین پارک کے رہائشی محمد حسین نے بتایا کہ اس کی والدہ گھر پر اکیلی تھی کہ گذشتہ روز نو سر باز کولگیٹ کمپنی کی اشیاء فروخت کرتے ہوئے آیا اور باتوں میں لگا کر سونے کی بالیاں اور 40ہزار روپے کی رقم بٹور لی،مال دینے کا کہہ کر غائب ہو گیا، جب کافی دیر تک نہ آیا تو والدہ نے فون کر کے صورتحال سے آگا ہ کیا جس پر پولیس کو اطلاع کی ، بٹالہ کالونی پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ در ج کر کے نو سر باز کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں