نوسر باز نے نوجوان کوFIAمیں بھرتی کروانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں ہتھیا لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نو سر باز نے شہری کو ایف آئی اے میں بھرتی کروانیکا جھانسہ دیکر ساڑھے پانچ لاکھ کی رقم ہتھیا لی، ایف آئی اے میں تعیناتی کا آرڈر دیا جو کہ جعلی نکلا، رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزم نے لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 75گ ب کے رہائشی خضر حیات نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ وہ بیٹے کے بے روزگاری کی وجہ سے پریشان تھا تو اس دوران اس کا واقف کار ملزم محمد آصف نے کہا کہ وہ اس کے بیٹے کو ایف آئی اے میں بھرتی کروا سکتا ہے۔ اس کے اعلیٰ افسران سے مراسم ہیں، جس پر اس نے ساڑھے پانچ لاکھ کی رقم حاصل کی۔ بعد ازاں ایف آئی اے میں تعیناتی کے آرڈر دیئے جب اس کا بیٹا ایف آئی اے دفتر گیا تو مذکورہ تعیناتی کا آرڈر جعلی نکلا، جس پر ملزم سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو بینک سے کیش نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں