جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ تھانہ سٹی میں تعینات نکے تھانیدار نے”باپ بیٹے” کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر حراست میں رکھ ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لیکر باپ کو چھوڑ دیا، بیٹے پر درج مبینہ طور جھوٹے و بے بنیاد مقدمہ کو معزز عدالت نے ڈسچارج ،متاثرہ شہری نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور ڈیرھ لاکھ روپے رشوت لینے پر نکے تھانیدار کیخلاف آر پی او،سی پی او فیصل آباد اور ایس پی ٹائون کو کارروائی کیلئے درخواست گزار دی،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے رہائشی ملک تاج دین نے آر پی او،سی پی او فیصل آباد اور ایس پی ٹائون جڑانوالہ کو تحریری درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تھانہ سٹی میں تعینات احسان بٹ نے مبینہ طور پر رشوت خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سائل اور اسکے بیٹے کو دکان سے مبینہ طور پر اغوا کیا جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے اور تھانہ لے جا کر کئی گھنٹے تک غیر قانونی طور پر محبوس رکھا اور رہائی کے عوض سائل سے رہائی کے عوض 5 لاکھ روپے رشوت کا تقاضا کیا بعدازاں گواہان نے ڈیڑھ لاکھ روپے دیکر سائل کو رہائی دلوائی لیکن الزام علیہ نے سائل کے بیٹے پر جھوٹا بے بنیاد مقدمہ درج کر دیا الزام علیہ نے 25 جون کو سائل کے بیٹے کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ لیا بعدازاں الزام علیہ نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کیلئے 29 جون معزز عدالت کو مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے استدعا کی مگر معزز عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کر دیا ہے درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الزام علیہ احسان بٹ نے اختیارات کا مبینہ ناجائز استعمال کرتے ہوئے رشوت خوری کی انتہا کر رکھی ہے اور شہریوں پر مبینہ جھوٹے و بے بنیاد مقدمات کا اندراج اپنا وطیرہ بنا لیا ہے الزام علیہ کا یہ اقدام محکمہ پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترداف ہے شہری نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،آئی جی پنجاب،آر پی او،سی پی او فیصل آباد اور ایس پی ٹائون سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ نکے تھانیدار کو فی الفور معطل کیا جائے اس حوالہ سے ایس پی ٹائون دفتر حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں جزا اور سزا کا علم جاری ہے دونوں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا گیا ہے دوران انکوائری الزام ثابت ہونے کی صورت میں الزام علیہ کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




