نہر میں گرنے والے ریٹائرڈ فوجی کی نعش مل گئی

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن سیم نہر میں گرنے والے سابق فوجی عرفان کی نعش دریائے راوی کے قریب سے برآمد ہوگئی ہے۔ عرفان اپنے ایک ساتھی سلمان کے ہمراہ گزشتہ شب موٹرسائیکل پر فیصل آباد سے چیچہ وطنی جارہا تھا کہ تیزرفتاری اور رات کے اندھیرے کے باعث سیم نہر میں جاگرا تھا گزشتہ شب تھانہ ماموں کانجن کی حدود498گ ب کے قریب سیم نہرپل سے گرنے والے چیچہ وطنی کے گائوں 32/12ایل کے رہائشی سابق فوجی محمد عرفان کی نعش 20گھنٹے بعد سیم نہر سے برآمد کرلی گئی ہے۔ متوفی اپنے ایک ساتھی سلمان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر فیصل آباد سے کپڑا خرید کر واپس چیچہ وطنی جارہا تھا کہ ماموں کانجن سے گزرتے ہوئے کمالیہ روڈ پر اندھیرے اور تیزرفتاری کے باعث انکی موٹرسائیکل کئی فٹ گہری سیم نہر میں جا گری جس دوران سلمان نہر کے اطراف پڑے پتھروں سے ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہو گیا مگر نہر میں گرنے سے بچ گیا تھا جسے پولیس نے فوری ہسپتال پہنچادیا تھا۔ تاہم عرفان نہر میں گر کر لہروں کی نذر ہوگیا جسکی 20گھنٹے بعد مقامی پولیس اور ریسیکو ٹیم 1122نے بلھے شاہ کے قریب سے نعش برآمد کرلی، متوفی پاک آرمی سے ریٹائرمنٹ کے بعد کپڑے کی خریدوفروخت کاکام کررہا تھا۔ متوفی کی نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں