حیدرآباد (سپورٹس نیوز) حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم میں قائم بیڈمنٹن اور ٹینس ہال 14 سال سے ویران پڑے ہیں۔ہال میں موجود اسٹینڈز، کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ہال کی عمارت کی حالت بھی خستہ حال ہوچکی ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا کہ ہال کو جدید طرز پر دوبارہ بحال کرنے کے لیے تجویز دی گئی تھی لیکن فنڈز دستیاب نہ ہوسکے۔ اب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔حیدر آباد میں بیڈمنٹن اور ٹینس کے کھلاڑیوں کے لیے 1993 میں نیاز اسٹیڈیم کے احاطے میں بیڈمنٹن ہال تعمیر کیا گیا۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق منصوبے پر تقریبا 1 اعشاریہ 9 ملین روپے لاگت آئی، بیڈمنٹن ھال کے 2 کورٹس صوبائی اور قومی سطح کے ٹورنامنٹس کا مرکز ہوا کرتے تھے۔




