کمالیہ(نامہ نگار)ریاض فتیانہ ایم این اے کا ریاض وائلڈ لائف پارک کا وزٹ۔رائے عمر حیات خان منج , میاں ریاض احمد ڈھڈی ہمراہ تھے ریاض فتیانہ نے وائلڈ لائف افسران سے پارک میں صفائی ، جانوروں کو دی جانے والی خوراک، عملہ کی کمی کے بارے بریفنگ لی ۔ سرکاری پانی کی عدم فراہمی ، فوارہ کی خرابی پر تشویش کا اظہار کیا ۔ ایریگیشن افسران کو سرکاری کھال کی بحالی کے لئیے ہدایات جاری کی ۔ وائلڈ لائف افسران کو فوارہ کی بحالی کے لیے ہدایات جاری کیں ۔ ریاض فتیانہ نے جانوروں کے حقوق مثلا میڈیکل چیک اپ، بہترین خوراک کا خیال رکھنے کا کہا۔ وائلڈ لائف پارک میں پھولدار پودے اور درخت لگانے کی ہدایات بھی دیں۔




