واجبات کی وصولی ریونیو افسران کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،کمشنر سرگودھا

سرگودھا (بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں فیسکو کو سرکاری اراضی کی منتقلی، ویلیو ٹیبل پر عمل درآمد، ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم، پنجاب لینڈ ریونیو آرڈ یننس 2016 پر عمل درآمد، اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام، اور سرکاری و ریونیو واجبات کی وصولی جیسے اہم امور شامل تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری، سی ای او فیسکو محمد عامر پنوں ، ڈپٹی کمشنر خوشاب، میانوالی اور بھکر، اے ڈی سی آرز، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر پلس، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، ایڈیشنل کمشنر ریونیو سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ فیسکو کو سرگودھا ڈویڑن میں 10 سرکاری جائیدادیں منتقل کی جا رہی ہیں جن میں سرگودھا کی 6 اور بھکر کی 4 پراپرٹیز شامل ہیں۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ اے ڈی سی آر ایک ہفتے کے اندر تمام ریکارڈ کی چھان بین مکمل کرتے ہوئے عمل کو حتمی شکل دیں اور رپورٹ پیش کریں ۔ پلس پراجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر نے سست روی پر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے فوکل پرسن کی سرزنش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں