ساہیوال ( بیورو چیف)واسا ساہیوال کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی واسا کی غفلت کی وجہ سے سیوریج کا گندا پانی لوگوں کے گھروں کی بنیادوں میں پڑنے لگا لوگوں کی کروڑوں روپے کی پراپرٹی زمین بوس ہونے کا خطرہ علاقہ مکینوں کا احتجاج۔ شہر کے مرکز میں واقع احاطہ بیدیاں(معصوم آباد) میں واسا کی غفلت کی وجہ سے سیوریج کا پانی لوگوں کے گھروں کی بنیادوں میں پڑنے لگا اور کروڑوں روپے کی پراپرٹی زمین بوس ہونے کے علاوہ خدا نخواستہ کسی بڑے جانی نقصان کا بھی باعث بن سکتا ہے واسا ساہیوال کی غفلت اور لاپرواہی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا چاہییے فوٹو سیشن میں سب اچھا کی رپوٹ دے کر عملہ افسران کی آشیر باد سے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے احاطہ بیدیاں کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر خدا نخواستہ کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار واسا ساہیوال کے افسران ہونگے ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہمارا مطالبہ ہے کہ کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال ایم ڈی واسا فوری طور پر اس کا نوٹس لیں اور واسا ساہیوال کے عملہ کی غفلت پر انکے خلاف کارروائی کی جائے.




