فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی) صارفین سے ”گن پوائنٹ پر” کروڑوں روپے کی ریکوری کرنے والے ادارے واسا فیصل آباد نے بجلی بلوں کی مد میں فیسکو کے2ارب روپے دبا لئے ،جس پر فیسکو حکام کا واسا کے تمام کنکشنز منقطع کرنے کا اعلان، اگر ایسا ہو گیا تو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیساتھ ساتھ واسا کے ڈسپوزل بھی غیر فعال ہو جائیں گے، ایک طرف تو واسا فیصل آباد نے تین روز قبل اپنے صارفین سے گزشتہ ماہ اپریل میں44کروڑ روپے کی ریکوری کر کے نیا ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ دوسری جانب یہ ادارہ ”واسا فیصل آباد” خود فیسکو 2ارب روپے کا نادہندہ ہے۔




