واسا فیصل آباد کی چنیوٹ میں ڈی سلٹنگ مہم شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی اور سیکرٹر ی ہائوسنگ پنجاب نور الامین مینگل کی ہدایت پر واسا فیصل آباد کی جانب سے ضلع چنیوٹ میں خصوصی ڈی سلٹنگ مہم شروع کر دی گئی ہے۔ مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر واسا فیصل آباد کی جدید ڈیجیٹل مشینری ضلع چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کے لئے مصروف عمل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی کے لیے واسا فیصل آباد اپنے شہر سمیت دیگر اضلاع میں بھی خصوصی اقدامات کررہا ہے جبکہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مون سون سیزن سے قبل چنیوٹ میں سیوریج لائنز کی ڈی سلٹنگ مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا فیصل آباد کی بھاری مشینری چنیوٹ پہنچ گئی اور چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں ڈرینج لائنوں اور روڈ سائیڈ ڈرینز کی بھاری مشینری کے ساتھ ڈی سلٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور ڈرینج لائنوں اور روڈ سائیڈ ڈرینز کی خصوصی صفائی مہم کی تکمیل سے مون سون سیزن کے دوران بارشی پانی کی فوری نکاسی کی سہولیات مہیا ہونگی۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ چنیوٹ کے ڈسپوزل اسٹیشنز کے ویٹ ویلز کی صفائی کا آغاز بھی کر دیا ہے اور اس خصوصی اقدامات کے تحت بھاری مشینری چنیوٹ کے ڈسپوزل اسٹیشن کے ویٹ ویلز کی صفائی کررہی ہے اور چنیوٹ کے ڈسپوزل اسٹیشنز کے ویٹ ویلز کی صفائی مہم مکمل ہونے سے موسم برسات کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز ڈیلیوری ممکن ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں