واسا ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی یقین دہانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن آرائیاں پاکستان پنجاب کے نائب صدر میاں امجداقبال کی قیادت میں وفد واسا یونین سی بی اے کے نومنتخب صدر میاں مقصود احمد اور ان کی ٹیم کو ان کی شاندار ہیٹ ٹرک فتح پر مبارکباد دینے ان کے آفس پہنچا’ وفد میں آرائیں ایسوسی ایشن فیصل آباد کے چیئرمین میاں جاوید اقبال ایڈووکیٹ’ انجمن آرائیںیوتھ ونگ پاکستان پنجاب کے صدر ڈاکٹر میاں ابوبکر جواد’ جنرل سیکرٹری میاں احمد علی’ کوارڈی نیٹر میاں زاہد جاوید’ ایگزیکٹو ممبران میاں طلحہ’ میاں افتخار حسین جلوی’ میاں منیر’ میاں محمد اشرف’ میاں سہیل رفیع جنرل سیکرٹری پریس مارکیٹ شامل تھے’ وفد کے ارکان نے نومنتخب صدر میاں مقصود احمد کو پھولوں کے ہار پہنائے’ گلدستے پیش کئے اور مٹھائی تقسیم کی’ اس موقع پر انجمن آرائیاں پاکستان پنجاب کے نائب صدر میاں امجداقبال ‘آرائیں ایسوسی ایشن فیصل آباد کے چیئرمین میاں جاوید اقبال ایڈووکیٹ و دیگر عہدیداروں نے کہا کہ آج ہمیں برادری کے سپوت میاں مقصود احمد پر فخر ہے جنہوں نے اپنی انتھک محنت سے مسلسل تیسری مرتبہ واسا یونین سی بی اے کی صدارت کا منصب سنبھالا ہے’ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ کا کردار لائق تحسین ہے جس کی وجہ سے آپ کے چاہنے والے آپ کو بار بار منتخب کر رہے ہیں’ انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ میاں مقصود احمد اپنی سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے واسا ملازمین کے مسائل حل کرتے رہیں گے اور کامیابیاں سمیٹتے رہیں’ اس موقع پر نومنتخب صدر میاں مقصود احمد نے انجمن آرائیاں پاکستان پنجاب کے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور وفد کے تمام ارکان کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا’ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جن کے خاص کرم و فضل سے مجھے شاندار کامیابی ملی’ انہوں نے کہا کہ منزل کے حصول کیلئے سخت محنت کرنا پڑتی ہے اور جب منزل مل جائے تو وہاں اپنا مقام بنائے رکھنا خاصا مشکل ہوتا ہے مجھے اپنے اللہ تعالیٰ پر یقین ہے کہ وہ میری مدد فرمائے گا اور میں پہلے سے بھی بڑھ کر واسا ملازمین کے مسائل کو حل کرائوں گا’ میرا تعاون ہرقدم اپنے واسا ملازمین کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں