والدہ میرے شوبز میں آنے کیخلاف تھیں۔ نوشین شاہ

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوبز میں آنے کے فیصلے کو ان کی والدہ نے ناپسند کیا تھا اور وہ ابتدا میں ان کے اس پیشہ ورانہ انتخاب کے سخت خلاف تھیں۔نوشین شاہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں نوشین شاہ نے کہا کہ پاکستان میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جن کے پاس گاڑی چلانے کا لائسنس ہے اور ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے مردوں کا یہ خیال بالکل درست ہے کہ خواتین اچھی ڈرائیورز نہیں ہوتیں۔نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لڑکی مڈل کلاس پس منظر سے تعلق رکھتی ہو اور اداکاری جیسے شعبے کا انتخاب کرے تو اسے معاشرتی اور خاندانی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں