ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے اسٹار اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی شادی سے متعلق افواہوں، قیاس آرائیوں سے بیٹی ٹینا آہوجا بھی متاثر ہوتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ٹینا آہوجا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں بچپن سے ہی اپنی والدین کے بارے میں ایسی خبریں سنتی آرہی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ باتیں بے بنیاد ہوتی ہیں یا بڑھا چڑھا کر پیش کی جاتی ہیں، ایسی باتوں سے مجھے پریشانی ہوتی ہے۔ٹینا آہوجا نے کہا کہ میں افواہوں پر ردعمل دینے کے بجائے انہیں نظر انداز کرنا بہتر سمجھتی ہوں۔




