فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ماں باپ ہی دراصل انسان کے لئے دنیا میں جنت اور جہنم ہیں’ اگر والدین راضی ہو تو رب راضی اور والدین ناراض تو پھر رب رحمن بھی ناراض’ جس طرح اللہ کی ذات، صفات اور عبادت میں کسی دوسرے کو شریک کرنا شرک ہے’ اس طرح ماں باپ کی محبت میں کسی دوسرے کو شریک کرنا اللہ اور اس کے رسولۖ کی ناراضگی کا سبب ہے۔ ان خیالات کا اظہارانجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا کے صدر ،سابق چیئرمین چوہدری ارشد گجر نے اپنی مرحومہ والدہ ماجدہ کی چہلم کی عائیہ تقریب کے شرکاء سے کیا’ دعائیہ تقریب میں سینیٹر طلال چوہدری’ سابق میئر محمد رزاق ملک’ سابق ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری’ چوہدری پرویز اقبال کموکا’ سابق ایم پی ایز چوہدری شفیق گجر’ خواجہ محمد اسلام’ بلال بدرچوہدری ایم این اے’ FCCI کے سابق صدر رانا محمد سکندراعظم خاں’ المدینہ کمرشل مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری حاجی خالد صدیقی’ چیئرمین رانا محبوب عالم’ چوہدری کاشف گجر’ شرافت علی خان’ عاطف کسانہ’ شیخ خالد لاڈا’ مرزا طالب صدیق بیگ’ خواجہ شفیق’ چوہدری علی اکبر’ غلہ منڈی کے صدر میاں آصف اسلم’ جاوید گجر’ طاہر گجر’ رانا امجد کے علاوہ سیاسی’ سماجی’ مذہبی اور تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ چوہدری ارشد گجرنے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ اور اس کے رسولۖ کی اطاعت اور فرمانبرداری کے بعد سب سے زیادہ حسن سلوک کے مستحق والدین ہیں’ ان کی دعائوں کی بدولت اولاد دنیا و آخرت میں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ والدین کی عظمت کا اندازہ ہم اس بات سے بھی لگا سکتے ہیں کہ رب کریم نے قرآن مجید میں اپنی عبادت کے ساتھ ہی انسان کو والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم دیا ہے۔




