والد کاد وست بن کر آنیوالے ملزم کا نابالغ بچوں پر وحشیانہ تشدد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مدینہ ٹائون کے علاقہ خیابان کالونی میں والد کا دوست بن کر گھر میں داخل ہونے والے ملزم نے نابالغ بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں کا مال سمیٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کر دی،تفصیل کے مطابق خیابان کالونی نمبر3کے رہائشی علی احسن نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ وہ کام کاج کے سلسلہ میں باہر گیا ہوا تھا اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم ملزم نے دروازہ کھٹکھٹایا اور اس کا دوست بن کر داخل ہوا اور نابالغ بچوں کو کمرہ میں بند کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کمرہ میں بند کر کے مختلف کمروں کی تلاشی لیتے ہوئے نقدی، ایل ای ڈی اور قیمتی سامان سمیٹ کر فرار ہو گیا، گھر آنے پر صورتحال کا علم ہوا تو پولیس کو اطلاع کی تو مدینہ ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں