مکوآنہ (نامہ نگار) واٹر پلانٹ کی بندش، شہریوں کا انتظامیہ سے فوری بحالی کا مطالبہ مکوآنہ میں عرصہ دراز سے بند واٹر پلانٹ کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو پینے کے صاف پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر پلانٹ کو جلد از جلد فعال کر کے عوام کے لیے کھولا جائے تاکہ پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہو سکے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نہ تو کوئی اپریٹرنہ نکاسی کا انتظام اور کیمیکل بھی نہیں دیا گیا اور انتظامیہ صرف فوٹو سیشن کر کے چلی جاتی ہے جبکہ شہریوں نے مزید کہا کہ صاف پانی بنیادی ضرورت ہے اور واٹر پلانٹ کی بندش کے باعث انہیں دور دراز علاقوں سے پانی لانا پڑ رہا ہے، جس سے وقت اور پیسے دونوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں۔عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے اور فوری طور پر واٹر پلانٹ کی بحالی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔




