فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کونسل آف ریسرچ واٹر ریسورسز کی واٹر کوالٹی لیبارٹری نے منرل واٹر کمپینز کی مانیٹرنگ کی اورمختلف فیکٹر یز ، میڈیکل سٹورز اور جنرل سٹورز سے نمونہ جا ت کے رزلٹ محکمہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جائیں گے جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بھی نتائج بھیجے جائیں گے۔ واٹر لیبارٹری جڑانوالہ روڈنزدالیکشن کمیشن آفس واقع ہے۔شہری پانی کے تجزیہ کے لئے رابطہ کرسکتے ہیں۔




