فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے کوریئر نمائندے بن کر شہریوں کے واٹس ایپ ہیک کر کے رقوم بٹورنے والا 6رکنی اوڑھ گینگ کو گرفتار کر لیا’ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے نیٹ ورک کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کو سادہ لوح شہریوں کی طرف سے شکایت موصول ہوئیں تھی کہ فیصل آباد میں نامعلوم افرادسادہ لوح شہریوں کو کوریئر کے نمائندے بن کر پارسل دینے کے بہانے فون کرتے ہیں اور ایڈریس کے بہانے OTP نمبر حاصل کر کے واٹس ایپ ہیک کرتے اور اس کے دوستوں کو میسج کر کے رقوم بٹورتے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ملزمان وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پارسل آنے پر شہریوں کے واٹس ایپ ہیک کرنے پر این سی سی آئی اے حرکت میں آئی اور ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے 6 رکنی اوڑھ گینگ کو گرفتار کر لیا اور ان کے نام بھی خفیہ راز میں رکھتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جائے۔




