روم (سپورٹس نیوز) بیلجیئم کے سائیکلسٹ واٹ وین ایرٹ نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا۔ 30 سالہ واٹ وین ایرٹ کی یہ گیروڈی اٹالیہ ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے۔ البانیہ سے گیرو ڈی اٹالیہ کا 108 واں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے نویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے گوبیو سے سیانا تک کا فاصلہ طے کرنا تھا۔




