سمندری(بیورو چیف)میونسپل کمیٹی اور اس میں شامل دیہاتوں میں ورلڈ بنک کے تعاون سے10ارب کے ترقیاتی کام ہوں گے پہلے مرحلے میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے کام جاری تفصیلات کے مطابق سمندری کے صوبائی حلقہ پی پی105 سے ایم پی اے راؤکاشف رحیم خاں کی کاوشوں سے پاکستا ن میں ورلڈ بنک کی مدد سے مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں میں سمندری شہر کو بھی شامل کر لیا گیاسمندری شہد دس ارب سے ترقیاتی کام ہوں گے جس میں ابتدائی طور پر شہر بھر میں صاف اور شفاف پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جگہ جگہ واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے جس کیلئے ورلڈ بنک کی ٹیموں نے کام شروع کر دیا ہے اور سروے کیا جا رہا ہے۔




