فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں ورلڈ فوٹوگرافی ڈے کے موقع پر فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر صدر ایسوسی ایشن پریس کلب (ر) محمد طاہر اور ممبران نے فوٹوگرافی کی تاریخ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور فوٹوگرافی کے عالمی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا۔ سینئر فوٹو جرنلسٹ نعیم چوہدری نے کہا کہ فوٹوگرافی معاشرتی اور تاریخی لمحات کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور فوٹو جرنلسٹس اپنی محنت اور قربانیوں سے عوام تک سچائی پہنچاتے ہیں۔سیکرٹری فیصل آباد پریس کلب عزادار عابدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فوٹوگرافی صحافت کا ایک لازمی جزو ہے، جسے نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری بشیر احمد تایا نے کہا کہ:”فوٹو جرنلسٹس نے ہمیشہ حالاتِ حاضرہ کی حقیقی تصویر عوام کے سامنے پیش کی ہے۔ فوٹوگرافی محض ایک فن نہیں بلکہ ذمہ داری ہے، اور فیصل آباد کے فوٹو جرنلسٹس اس روایت کو فخر کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔” سینئر فوٹو جرنلسٹ ظفر اللہ خان ،علی حسن ،لیاقت علی ،مرزا ہارون ،عقیل پرویز ،جاوید مہیش ،ملک سعید ،رانا عدنان ،نادرمان ،محمد راشد، احسان الحق، قیصر اقبال، رومان رومی، کرم الائی، شبیر بیگ، شوکت لاگر ،تقریب کے آخر میں ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فوٹوگرافی کے فروغ اور فوٹو جرنلسٹس کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔




