سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات کے خاتمے، مویشیوں کے انخلا اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے محکموں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فاطمہ جناح روڈ، خوشاب روڈ، لاری اڈا روڈ سمیت اندرون شہر بلاکس میں تجاوزات کے خلاف پیرا ، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی مل کر موثر لائحہ عمل تیار کریں۔ کمشنر نے ظفراللہ چوک سے قینچی موڑ تک نئی بننے والی سڑک کے دونوں اطراف ہر قسم کی تجاوزات ختم کرنے اور دکانوں پر واضح سائن بورڈز آویزاں کرنے کے احکامات بھی دیے۔ انہوں نے اندرون بلاکس میں گھروں کے باہر قائم پختہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ جبکہ شہر سے مویشیوں کے مکمل انخلا کے لیے جاری آپریشن کو مزید تیز اور بلا امتیاز جاری رکھنے کا حکم دیا۔




