وزارت بین الصوبائی رابطہ کا انقلابی اقدام

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) وزارت بین الصوبائی رابطہ (IPC) نے اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں کھیلوں کے جدید انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے انقلابی منصوبے کا آغاز کر دیا ۔ وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کی ہدایت پر شروع کیے گئے اس منصوبے کا مقصد طلبا میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینا، چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ہمہ جہت ترقی کو ممکن بنانا ہے۔منصوبے کے مطابق اسلام آباد کے سکولوں اور کالجوں میں8 پیڈل ٹینس کورٹ تعمیر کیے جائیں گے۔ ان میں سے3 کورٹ جولائی کے آخر تک مکمل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں