وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہپرقطر پہنچ گئے ۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے ملاقات کریں گے اور قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیر قطر، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہار تعزیت کریں گے۔وزیراعظم کا یہ دورہ قطر قطری شاہی خاندان، قطری عوام اور پاکستانی حکومت و عوام کے مابین دہائیوں پر محیط دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں