وزیراعظم کا آئندہ ماہ دورہ امریکہ بڑی اہمیت کا حامل قرار

اسلام آباد(بیورو چیف)وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ ماہ دورہ امریکہ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، دفترخارجہ اور وزیراعظم ہائوس دورے اور سائیڈ لائن ملاقاتوں کا شیڈول طے کرنے میں مصروف ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں ان کی امریکی صدر سمیت عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس 8ستمبر2026ء سے شروع ہوگا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بحث 22ستمبر سے شروع ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف عالمی امن، سلامتی اور ترقی کیلئے پاکستان کا موقف پیش کریں گے، شہباز شریف خطے وعالمی امن کیلئے پاکستانی کردار اجاگر کریں گے، وزیراعظم کی دورہ امریکہ کے دوران عالمی رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی اہم ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،اہم علاقائی اورعالمی امور پربات چیت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں