وزیراعظم 3 جولائی سے آذربائیجان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف3جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO)کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم اس اہم دورے کے دوران نہ صرف سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے بلکہ آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں