وزیراعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے مفت تعلیم کا اعلان

لاہور(بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلیٰ ترین تعلیمی ادارے میں مفت تعلیم کا اعلان کیا ہے، کارکنوں کے بچوں کو کامسیٹ یونیورسٹی کے 7کیمپسز میں داخلہ دیا جائے گا، فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے کارکنوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ پنجاب میں ورکرز کے بچے کامسیٹ یونیورسٹی، اسلام آباد، سب کیمپسز ایبٹ آباد، واہ کینٹ، اٹک، لاہور، ساہیوال اور وہاڑی میں پڑھ سکیں گے، معذور اور فوت شدہ ورکرز کے بچوں کو بھی کامسیٹ یونیورسٹی میں مفت تعلیم کی سہولت دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں