وزیراعلیٰ پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ”ستھرا پنجاب ”کسی قسم کے سمجھوتے کا متحمل نہیں ہوسکتا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ جات کے سربراہان اور ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام “ستھرا پنجاب” کسی قسم کے سمجھوتے کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس کے اثرات شہروں اور دیہاتوں میں واضح طور پر نظر آنے چاہئیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکول وینز اور رکشوں کی فٹنس، ڈرائیوروں کے لائسنس اور زائد بچوں کی سواری پر مکمل پابندی ہوگی۔ ٹریفک پولیس، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور محکمہ تعلیم کو فوری اقدامات کے احکا ما ت جاری کر دیے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ اشیائے خورد و نوش کی فروخت صرف سرکاری نرخوں پر ہونی چاہیے اور روٹی کی قیمت پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں ضلع بھر میں کھلے مین ہولز کو فوری طور پر بند کرنے اور انہیں سڑک کے لیول پر لانیکی ہدایت بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں