گوجرہ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب کاگوجرہ میں ”صاف ستھرا پنجاب” بری طرح ناکام ہو گیا۔محلوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر نظر آنے لگے،نالیوں کا پانی گلیوں میںکھڑاہو نے کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو نے لگا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے تحصیل گوجرہ میں صاف ستھراپنجاب پروگرام کے تحت ایک پرائیویٹ کمپنی کو اربوں روپے کا ٹھیکہ دیا مگرنجی کمپنی کے ملازمین کی طرف سے گوجرہ میں صفائی ستھرائی کا نظام درم بھرم ہو کر رہ گیاہے گلیوں بازاروں اور محلوں میں صفائی نام کی کوئی چیزدکھائی نہیں دے رہی محلہ انصار کالونی، محلہ شریف پورہ ،حسنیہ کالونی،جمیل پارک ،علی پارک اور حفیظ پارک سمیت دیگر علاقوں مٰں کوڑاکرکٹ کے ڈھیر نمایاں طور پر نظرآرہے ہیں۔اور گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع رہنے لگا۔جس سے محلہ کے مکین انتہائی مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔




