جڑانوالہ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصرنے جڑانوالہ آمد پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کے ہمراہ پارکس،ٹی ایچ کیو ہسپتال ، ماڈل ریڑھی بازار اور شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کوبنیادی سہولیا ت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے جڑانوالہ کے پارکس کو مزید خوبصورت بنایا جائے تاکہ شہریوں کو آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول فراہم ہو سکے جبکہ اندرون شہر جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد پاپہ تکمیل تک پہنچایا جائے انہوں نے ماڈل ریڑھی بازار کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ پنجاب حکومت عوام الناس کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کر رہی ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مردانہ/زنانہ اور ایمرجنسی وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کردہ مفت طبی سہولیات و ادویات بارے پوچھ گچھ کی انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی صفائی ستھرائی انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق ادویات سمیت تمام تر سہولیات کی بروقت اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مریضوں کو معیاری طبی سہولیات دینا ہماری اولین ترجیحات ہیں سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ ادویات کی عدم فراہمی پر زہروٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل ہو گا اور کسی قسم کی کوتاہی و غفلت برداشت نہیں کی جائے گی بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے میونسپل کمیٹی دفتر میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کو جڑانوالہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات بارے آگاہ کیا۔




