وزیراعلیٰ کے احکامات پر ماہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے،افضل کھوکھر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین رمضان ماڈل بازارز افضل کھوکھر کا رمضان ماڈل بازار جھنگ روڈ کا اچانک دورہ،انہوں نے رمضان چینی، آٹا، سبزی،پھلوں و دالوں کے سٹالز کا معائنہ کیا اور خریداری کرنے آئے شہریوں سے اشیا کی دستیابی اورقیمتوں کے بارے استفسار کیا۔چیئرمین رمضان ماڈل بازارز افضل کھوکھر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ شہری ماڈل رمضان بازاروں میں باعزت طریقے سے خریداری کریں یہاں شہریوں کو 2کلو چینی 130روپے فی کلو کے حساب سے دی جا رہی ہے جبکہ معذور افراد5کلو تک چینی خرید سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چینی130روپے کے حساب سے وافر مقدار میں بازاروں میں دستیاب ہے۔ شہری ماڈل رمضان بازاروں سے فری ہوم ڈلیوری0322-0800222پر کال کرکے اشیا منگوا سکتے ہیں۔ چیئرمین کا مزید کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ماہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) طیب سیمی خان،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عمر اظہراورانچارج ماڈل بازار محمد زاہد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں