فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ممبر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے راہنما میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز ملک کے تیسرے بڑے شہراور پاکستا ن کے مانچسٹر فیصل آباد کی خوبصورتی اور تعمیر وترقی اور بڑے پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے کوشاں اور ٹھوس اقدا مات کر رہی ہیں فیصل آباد میں الیکٹرو بسوں کے بعد میٹرو بس منصوبہ حکومت پنجاب کا فیصل آباد کے عوام کے لئے تحفہ ہوگااور یہ شہریوں کے لئے سستی اور معیاری سفری سہولیات کا عظیم منصوبہ تصور کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ محترمہ مریم نواز اپنی تمام تر توجہ صوبہ کی پسماندگی کے خاتمہ اور عوام کے لئے صحت و تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر مرکوز کئے ہوئے ہیں عنقریب فیصل آباد کے شہری میٹرو بس منصوبہ کے آغاز کی خوشخبری سنیں گے اور محترمہ مریم نواز الیکٹروبسوں کی طرح خود میٹرو بس سروس کا افتتاح کریں گی انہوں نے آخر میں کہا کہ ملکی تعمیر وترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے میاں محمد نواز شریف ‘ میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی شبانہ روز کی طرح خدمات کو کسی طرح فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔




