وزیر اعلی عوامی مشکلات کم کرنے کیلئے پرعزم ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شر یف ملکی ترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ہرسطح پر عملی اقدا ما ت کررہے ہیں پنجاب کے 65ہزار آ ئمہ کرام کے وظیفہ مقرر کرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہرطبقہ کی مشکلات کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں پونے دوسال میں طلبا سمیت ہرطبقے کو ریلیف فراہم کیاگیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اس قسم کے فیصلے میاں نوازشریف کی پالیسی کا نتیجہ ہے-تاجروں اور مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف صرف وعدے نہیں بلکہ عملی طور پر کام کر کے دکھارہی ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں مہنگائی سے خوشحال عوام کو بدحال کیا-انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گرین بس سمیت پونے دوسال میں نہ صرف اربوں روپے کے پروجیکٹس دیئے ہیں بلکہ غریب بچیوں کی شادیوں طلبا کو سکالرز شپ اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی اقدامات کیے ہیں-انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پارٹی قائد ہیں وزیراعظم۔م اوروزیراعلیٰ پنجاب سمیت ارکان ان کی پالیسی کے مطابق کام بھی کررہے ہیں اورہرفیصلہ ان کی مشاورت سے ہوتاہے-مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس کے اراکین سمیت کارکنان بھی متحد اور متفق ہیں جبکہ پی ٹی آئی دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے-ریاست مدینہ اور تبدیلی کے دعویداروں نے ریاست مدینہ سے تحائف ملنے والے بھی لوٹ لئے اور آ ئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دینے والے بانی پی ٹی آئی نے مہنگائی سے غریب عوام کوزندہ درگور کردیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں