وزیر اعلی پنجاب کا پروگرام سوہنے پنڈ،سوہنیاں راہواں

لاہور (بیورو چیف)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی پروگرام سوہنے پنڈ – سوہنیاں راہواں کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے آٹھ ڈویژنز میں ٹینڈرنگ کا عمل شروع ہو ا۔صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس حوالے سے بتایا کہ مجموعی طور پر 70 ارب روپے سے زائد مالیت کی 1530 ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن کے لیے ٹینڈرنگ کا عمل کمشنر آفس لاہور میں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں متعلقہ کمشنر آفسز میں ہوئے اور گجرات اور راولپنڈی میں یہ عمل ایس ای ہائی وے کے دفاتر میں مکمل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں