وزیر والا میں عرس برکات شریف کی3روزہ تقاریب اختتام پذیر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سالانہ عرس مبارک برکات شریف وزیر والا 690واں عرس مبارک فیصل آباد کی تین روزہ تقاریب اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی مرکزی محفل میلاد میں علامہ مفتی اظہار الحق زاہدی نے خطاب کیا عالمی شہرت یافتہ نعت خواں ناصرمدنی۔ مخدوم سید محمد طیب گیلانی پیر سید اطہر گیلانی مفتی سید حسن عبداللہ گیلانی نے مختلف تقاریب کی صدارت کی، برکات شریف عرس مبارک کے موقع پر مدارس کے بچوں کے درمیان تلاوت قرآن پاک نعت خوانی تقاریر کے مقابلہ جات درس قران مجلس ذکر ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد بھی ہوا زائرین کے لیے اسپیشل دودھ مٹھائی کا و دیگر کھانے کے لنگر کا بھی وسیع اہتمام کیا گیا تھا ، نماز ظہر کے پہلے بیعت لی گئی اس موقع پر حضرت الحاج ڈاکٹر سید خالد حسن گیلانی،زاہد حسن گیلانی، پیر سید رحمت حسن گیلانی، سید میراں گیلانی،سید عابد شاہ،و دیگر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں