اسلام آباد(بیورو چیف)وفاق کی جانب سے قابل تقسیم محاصل کے پول سے وسائل کی تقسیم کے تنازع کی وجہ سے اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تاخیر کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں کے درمیان قابل تقسیم محاصل سے وسائل کی تقسیم کے بارے میں اختلاف ہے، قابل تقسیم محاصل پول میں وفاق اضافی وسائل مانگ رہا ہے جبکہ صوبے اپنے حصے میں کمی پر آمادہ نہیں۔ذرائع کے مطابق وفاق نے صوبوں سے تقریبا 1200 ارب روپے اضافی وسائل مانگے ہیں تاہم صوبے اپنے حصے میں کمی کرنے پر تیار نہیں ہیں جس کے باعث معاملے پر مزید مذاکرات متوقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کا موقف ہے کہ اضافی وسائل دفاع، قومی سلامتی اور ریلیف کے شعبوں پرخرچ کیے جائیں گے۔




