فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن پولیس میں بدکردارآفیسرزسے بے گناہ لوگوں کورسوانہیں ہونے د ے گی۔اگلے ماہ 8بازاروں کی بیوٹی فکیشن کے افتتاح کے لیے وزیر اعلی پنجاب فیصل آباد آرہی ہیں تمام موجودہ و سابق اراکین اسمبلی پولیس کردارکامقدمہ پیش کریں گے-مزدورقسم کے لوگوں سے 6-7 کروڑمالیت کی دواڑھائی کلوییرون کی برآمدگی سوالیہ نشان ہے-وسیم باجوہ پر2کلوہیروئن کامقدمہ بے بنیاداورجھوٹ پرمبنی ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہیروئن کا اہتمام پولیس نے خودکیاہیوزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر قانون پنجاب رانااقبال کو انکوائری کی ہدایت کی ہے انہیں فیصدیقین ہے کہ وسیم باجوہ بے گناہ ثابت ہوں گے اوران کی جگہ ایس ایچ او 2کلوہیرون کاملزم ہوگا-ان کا کہنا تھاکہ 2ارکان اسملی میاں طاہرجمیل اوررانااحمدشہریار خاں نے پنجاب اسمبلی میں پولیس کاکچاچٹھا کھول دیاہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کومنشیات سے پاک اورچوروں ڈاکوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پولیس کو پابند کیا مگر پولیس اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کے لیے لوگوں کے ساتھ ظلم اورناانصافی کرے گی تو یہ کسی طرح قابلِ قبول نہیں ہوگا-




