فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ بنیر سمیت جن علاقوں میں لوگ مصیبت زدہ ہیں وفاقی اورپنجاب حکومت ان کی پوری طرح خدمت کررہی ہے اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں نہ کسی کو سیاست کرنی چاہیے۔وزیر ا عظم میاں شہباز شریف نے عملی اقداما ت کیے ہیں اور وزرا سمیت پوری ٹیم کو متحرک کردیاہے-انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی ایسی مشکلات میں مدد ہماری قومی ذمہ داری ہے-متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی یقینی بنانے کی ضرورت ہے یہ عمل سیاست کا نہیں، خدمت کا اور لوگوں کے دکھوں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی طرف سے جاں بحق افراد کے ساتھ متاثرین کو بھی پیکج کے تحت امدادی رقوم دینے کافیصلہ عوام دوستی کا ثبوت ہے-انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا آخری شخص کی مدد اور انفرااسٹرکچر کی بحالی تک متعلقہ وفاقی وزرا کومتاثرہ علاقوں میں رہنے کی ہدایت بھی ضروری تھی۔




