وفاقی سماجی تحفظ کے پروگراموں میں14ارب کی مالی بے ضابطگیاں

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی سماجی تحفظ کے پروگراموں میں 14ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، بیت المال، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن اور وزارتِ تخفیفِ غربت میں مالی بے قاعدگیوں اور کمزور کنٹرول سسٹم کی نشاندہی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی تحفظ کے پروگراموں کے تازہ ترین آڈٹ میں مالی سال2024-25 کے دوران وفاقی سماجی بہبود اور سوشل سیفٹی نیٹ پروگراموں میں مجموعی طور پر 14ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ سال 2025-26 کے لیے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں اہم سرکاری اداروں، جن میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاکستان بیت المال، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن اور وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں