سرگودہا(بیوروچیف) وفاقی محتسب سیکرٹر یٹ ریجنل آفس سرگودھا کے ریجنل ہیڈ خواجہ سیف الرحمان کی کاوشوں سے متعدد شہریوں کو
مجموعی طور پر39 لاکھ82 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق محمد اشرف کو جی پی او کی طرف سے جوائنٹ اکاؤنٹ کی 10 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم، ملٹری پنشنرز کو سی ایم اے کی جانب سے 29 لاکھ 87 ہزار 85 روپے، اور گوہر خان (تحصیل بھیرہ) کو 8 لاکھ 55 ہزار 326 روپے کی پنشن کی ادائیگی کی گئی۔یہ تمام کیسز کئی سالوں سے التوا میں تھے جن کا حل وفاقی محتسب کے دفتر کی مداخلت سے ممکن ہوا۔




