وفاقی وزیر داخلہ کا نادرا سنٹر کا دورہ

لاہور( بیورو چیف)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے 24/7نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچا نک دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیرِ داخلہ نے سنٹر میں نمایاں بہتری، بہترین انتظامات، خوشگوار ماحول اور شہریوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔نادرا سنٹر شملہ پہاڑی میں اب بے پناہ رش اور طویل قطاروں کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ کئی کئی گھنٹے انتظار کی زحمت ختم ہو گئی ہے جبکہ شہریوں کو تیز رفتار، باوقار اور آسان انداز میں خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سنٹر میں ایئرکنڈیشننگ سمیت دیگر بنیادی سہولتیں مکمل طور پر فعال ہیں، جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں